نئی دہلی، 20اکتوبر (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بدعنوانی کے سلسلے میں ایک سروے رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے آج وزیر اعظم نریندر مودی پر ایک بار پھر حملہ تیز
کردیا ہے اور کہا کہ دہلی پولیس کو اس کے حوالے کردیا جانا چاہئے۔
مسٹر کیجریوال نے کئی ٹوئٹ کرکے کہا کہ مودی جی، ضد چھوڑئیے، ہمار ے ساتھ مل کر کام کیجئے، ہم ایک سال میں سب ٹھیک کردیں گے۔